کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 13,13اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ برابر ہوگئیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں2 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں 3آزاد اراکین کی شمولیت اور ایک آزاد رکن مولوی نور اللہ کی پیپلز پارٹی کو حمایت حاصل ہے
یاد رہے کہ دوآزاد نومنتخب اراکین اسمبلی نے دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی عددی لحاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے حوالے سے برتری حاصل ہے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام 10 ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 4 ہوگئی ہیں اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے 2 جبکہ بلوچستان نیشنل (مینگل)اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کا 1,1رکن شامل ہے اور بلوچستان میں 6 آزاد اراکین میں سے ماسوائے ایک رکن و دیگر نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔