|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2024

چمن:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ یہ الیکشن جرنیلوں نے ہاتھوں میں لیا اور اربوں روپے لئے اب چوروں کی حکمرانی ارہی ہے اور قومی خزانے کو مزید لوٹیں گے ہمیں احساس ہے کہ پاکستان بہت تکلیف میں ہے اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی پر یقین کرنا ہوگا یہ اس دھرنا کی کامیابی ہے کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دیئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے چمن بارڈر پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور حکمران اس کے مطالبات سنجیدگی سے نہیں لیتے عالمی قوانین میں سرحدوں پر جانوروں کیلئے پابندی نہیں ہے تو انسانوں پر کیا پابندی ہوگی ییاں چمن بارڈر پر پاسپورٹ نافذ کرکے پشتون قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا اب مذید التجا نہیں کریں گے یہ لاکھوں کی اجتماع جو فیصلہ کریگی

تو سب سے پہلے میں آگے اونگا سرحد پر کوئی روکاوٹ قبول نہیں کریں گے عام انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن جرنیلوں کے ہاتھوں میں ہے اور اربوں روپے لئے جس نے اپنا ضمیر بیچا اس کو جتوایا اور جو ضمیر نہیں بیچتے اس کو گولی مارتے ہیں جب چند ممبران تین ارب سے سیٹ خرید سکتے ہیں تو وہ ملکی خزانے کو لوٹ کر ہی اپنا تخمینہ پورا کریگا چوروں کی حکمرانی آنے والی ہے ملکی خزانے کو مذید لوٹا جائیگا مجھے ایسی ذندگی نہیں چاہیئے جس دن میں نے پشتون قوم کا سودا کیا ہمیں یہ احساس ہے کہ پاکستان بہت تکلیف میں ہے لیکن پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی پر پورا یقین کرنا ہوگا اگر آپ جیتیں ہوئے سیٹوں کو ہار میں تبدیل کریں گے

تو یہ ملک مذید بحران کا شکار ہوجائیگا اگر آپ کے آر اوز اور کمشنر خود دھاندلی کا اعتراف کریں تو اس سے بڑا ثبوت کیا چاہئے ایک کمشنر اگر سچ کا ساتھ دیں تو اس سے پاگل قرار دیا جاتا ہے اور ایک سچے آفیسر کو پھر سرکاری مشینری سچ مچ پاگل ثابت کرنے میں لگ جاتی ہے انہوں نے کہا میں آج تک جنرل فیض حمید سے ملاقات نہیں کی ہے نہ جانتا ہوں اس ملک میں صوبوں کو برابری کے حقوق دیئے جائیں مجھے عوام نے منتخب کرکے میں اس کی حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں ہر حد تک لڑونگا پارلیمان اولس کا ترجمان ہے ہم مظلوم پشتون قوم کے حقوق کو پامال نہیں کریں گے خدارا اس ملک پر رحم کیا جائے میں اس پاکستان کو کبھی ذندہ آباد نہیں کہونگا جس میں پشتون قوم کو غلام سمجھا جاتا ہے آخر میں انہوں تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔