|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2024

ملک بھرمیں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئےتمام سیاسی جماعتوں میں شراکت اقتدار کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیوایم) نے مسلم لیگ ن سے سندھ کی گورنر شپ اور وفاق میں 5 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 حکومت سازی پر ایم کیوایم وفد کی اہم ملاقات اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے مؤقف اپنایا گورنر سندھ کا عہدہ سترہ سیٹوں والی جماعت کا حق بنتا ہے۔ پورٹ اینڈ شیپنگ ، آئی ٹی ، مواصلات ، لیبر مین پاور اور اوورسیز پاکستانیز کی وزارتیں بھی دی جائیں ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیوایم) کی جانب سے مسلم لیگ ن کےساتھ آج ہونیوالےمذاکرات کااعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کیساتھ سیاسی،جمہوری اورمعاشی استحکام کیلئےمفاہمت اورتعاون جاری رکھنےپراتفاق کیا ہے۔

ایم کیوایم نےمسلم لیگ ن کیساتھ سیاسی،جمہوری اورمعاشی استحکام کیلئےمفاہمت اورتعاون جاری رکھنےپراتفاق کیا ہے جبکہ وسائل،اختیارات اوراقتدار کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایاجائےگا۔شہری علاقوں کےحقوق کاتحفظ،اقتصادی اہمیت بحال کرنےکیلئےاقدامات ہونگے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ حکومت سازی کےسلسلےکوآگےبڑھانےکیلئےوفودکی مزیدملاقاتیں متوقع ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ مشاورت کے بعد طے ہوا کہ سیاسی ، جمہوری اور بالخصوص معاشی استحکام کے لئے ، دونوں جماعتیں وفاقی سطح پر ایک دوسرے سے مفاہمت ، حمایت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔