|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2024

کوئٹہ: پاکستان مزداٹرک گڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب مینگل نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںچمن دھرنے کے باعث چار ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیںجس کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، حکومت کی جانب چمن دھرنا ختم کروادیا گیا جس کا خیر مقدم کر تے ہیں چار ماہ کے دھرنے کے دوران35 گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈرائیورز کو معاوضہ اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ میر نواب مینگل نے کہا کہ چمن بارڈر پر پرلت دھر نے کے باعث پھنسی ہو ئی ہماری گاڑیاں ریلیز ہو چکی ہیں جس پر گور نر بلو چستان، نگرا ن وزیر اعلیٰ بلو چستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کا مشکور ہوں

انہوں نے ہماری گاڑیاں واگزار کر وانے میں کلیدی کر دار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پرلت دھر نے کی وجہ پھنسی ہوئی گاڑیوں کو چھوڑ تو دیا گیا ہے لیکن اس وقت گاڑیوں کی حالت اس قدر مناسب نہیں کہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے چلایا جا سکے ، چار ماہ کے دوران نہ صرف ٹرنسپورٹرز بلکہ ڈرئیور کو بھی شدید مالی نقصان پہنچایا اور اس وقت ڈرائیوں کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ ہماری گاڑیوں کو 4ماہ کی دیہاڑی اور ہو نے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے۔