مستونگ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لکپاس ٹنل کے مقام پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا، گزشتہ چند دنوں سے ٹنل پر ٹریفک جام میں سخت اضافہ ہوگیا ہے، اس سردی میں ایک گھنٹے سے لکپاس ٹنل پر بدترین ٹریفک جام ہے
اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہے کوئی پوچننے والا نہیں ہے ٹریفک کی وجہ سے بچے بزرگ خواتین اور مریضوں کوسخت تکلیف کا سامناں کرنا پڑرہاہے ۔عوامی و سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ لکپاس ٹنل پر ٹریفک جام کا مسئلہ دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے اور چیک پوائنٹ کو کسی کھلے مقام پر منتقل کیاجائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔