|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

کوئٹہ :نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کو قوم کی بقا، ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں یہ اتحاد صرف اور صرف اپنی ہاری ہوئی سیٹوں کی خاطر بنایا گیا ہے۔

حالانکہ الیکشن کمیشن میں الیکشن لڑنے والے ہر امیدوار کےلئے قانونی راستہ موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہر امیدوار اپنی شکایات درج کروا سکتا ہے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ قادر نائل ایک افغانی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور خود کو پاکستانی ڈکلیئر کرتا ہے۔

ان سے کوئی پوچھے کہ جس حلقے سے الیکشن ہارا ہے وہاں کی عوام ان کا نام جانتی ہے۔ قادر نائل نے لاکھوں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرنے سے پاکستانی ہزاروں کی شناخت کھو دی صرف اپنی سیٹ کےلئے۔

قادر نائل تب کہاں تھے جب بائی پاس پر جنازے پڑے تھے تب تو انہیں احتجاج میں شرکت یاد نہیں آئی۔ جب ہزارہ ٹاؤن کی خواتین پانی کی بوند بوند کو ترس کر بائی پاس پر احتجاجاً روڈ بلاک کیا تب تو وہ نہیں گے ان کے پاس اب سیاست اور احتجاج کے نام پر انہی خواتین کو سڑکوں پر خوار کر رہے ہیں۔

عبدلخالق ہزارہ نے دو بار الیکشن جیتا مگر کوئی ان سے پوچھے کہ ہزارہ برادری کے قتل و غارت پر کبھی دھرنا یا جلسہ کیا یا حلقے کی عوام کے بنیادی حقوق پر آواذ بلند کی۔

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو عوام کی ترقی و خوشحالی سے کوئی غرض نہیں یہ صرف اپنے لئے عوام کو استعمال کرنا جانتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ عوام کی رائے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

اگر کسی کو الیکشن میں دھاندلی یا کوئی اور شکایات ہیں تو قانونی راستہ موجود ہے جسے اپناتے ہوئے شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔