کوئٹہ :مینا مجید نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے مخالفوں کے پاس اس وقت چہ مگوئیاں کرنے کے علاوہ کوئی اور چارا نہیں کیونکہ اب وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ سیاست کی یونیورسٹی صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے جس نے اپنے سیاسی حکمت عملی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ سیاست کے بساط کو کب اور کہاں بٹھائی جاتی ہے۔
عوامی مقبولیت کے زیور سے آراستہ پیپلز پارٹی کے رہنماء آنے والے وقت میں صدر پاکستان، چیرمین سینٹ، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان حکومت کے ذمہ داریاں سنبھال کر جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے فلاح کیلئے مضبوط سے مضبوط فیصلے کریں گے جو پاکستان کے بقاء و ترقی کا روشن باب ثابت ہونگے۔