|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی درخواست کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا کوٹہ آج سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرے گا، سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی۔

سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔