|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

تربت: انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کیچ نے تربت کے چینی کا کوٹہ کرپشن کا نظر کردیا ہے ضلعی انتظامیہ کے کلرک اور اے ڈی سے نے لاکھوں روپے میں تربت کاچینی کوٹہ چینی اسمگلر کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

کمشنر مکران ڈپٹی کمشنر کیچ فوری طور پر جعلی راہداری کو کینسل کردے ہم ضلعی انتظامیہ کا اس عمل کا بھر پور مذمت کرتے ہے کل تک ہمارے تربت کے کوٹہ کو مقامی حقیقی چینی ڈیلرز کے نام پر راہداری جاری نہیں کیا گیا تو کل پریس کانفرنس کرکے احتجاجی شیڈول کا اعلان کرینگے

احتجاج میں غیر معینہ مدت کیلے شٹر ڈاؤن احتجاجی کیمپ اور مظاہرہ کرینگے اس پر ہم آل پارٹی کیچ سیاسی سماجی تنظیم ہمارے ساتھ دیں ضلع انتظامیہ غیر مقامی اسمگلر کو چینی پرمٹ جاری کرکے خود اسمگلنگ حصہ دار ہیں تمام تاجر برادری ہڑتال احتجاج اور دیگر کال کے آنے تک اپنے آپ کو تیار رکھیں۔