کوئٹہ: ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ایجو کیشن (نسو ا ں ) تحصیل بر شو ر پشین صفیہ با نو نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم پشین میں ایسے آفیسران بھی موجود ہیں جو 20سال سے غیر حاضر ہیں لیکن انکے خلاف کارروائی عمل میں لا نے کی بجائے میرا تبادلہ کرکے دو ماہ کی تنخواہ بھی ہڑپ کر لی گئی ہے ،
تعلیمی نظام کو بہتر کر نے کی بجائے ایماندرا آفیسران کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ صفیہ با نو نے کہا کہ پشین میں محکمہ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیاگیا ہے
محکمہ خزانہ آفس میں مافیا کا ہاتھوں پشین کا تعلیمی نظام بہتر ہو نے کی بجائے بد سے بد تر ہو تا جا رہا ہے ، پشین کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے لیکن کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں کسی ڈی ڈی او کے پاس گاڑی نہیں مگر انہیں فیول دیا جا رہا ہے اور میرے لئے خزانہ آفیسر فیول بجٹ ڈرا کروا نے کے لئے سر کاری گاڑی ضرور ہے بغیر گاڑی کے فیول ڈرا نہیں کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ نہ صرف ذہنی اذیت کا سبب بن رہا ہے بلکہ وقت کا ضیا ع اور آفیشل ذمہ داریوں میں مشکلات کا باعث بھی ثابت رہے ہیں۔