اسلام آباد :یونان نے پناہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 200 پاکستانیوں کو نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونان سے پاکستانیوں کی ملک بدری جاری ہے، ایک روز قبل یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے پاکستان سے 40اور جارجیا کے 10باشندوں کو پناہ کی درخواستیں اور اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیپورٹ کردیا
گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کیمپوں سے 200پاکستانیوں کو گزشتہ رات ڈیپورٹ کیا گیاہے،یونان کی تارکین وطن اور سیاسی پناہ کی وزارت کے مطابق اب یونان میں صرف وہی لوگ رہ سکتے ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔