پشاور :نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کومعاف کرتاہوں،
ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں، کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو،
ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زیادتی کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے، ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں، ہمارے منتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو دیکھیں گے۔