|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2024

کوئٹہ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری 28 فروری کو 7 ویں بار بلوچستان اسمبلی کا بطور ممبر حلف اٹھائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار سے بلوچستان کی نشست ساتویں بار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ نشست وہ 1988 سے اب تک جیت کر آرہے ہیں۔

جبکہ ایک بار وہ سینٹر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ وہ مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ جن میں وزارت اعلیٰ بلوچستان سینئر صوبائی وزیر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی صوبائی وزیر داخلہ اور صوبائی وزیر بلدیات کا عہدہ شامل ہے۔