کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کرٹیک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ چار جماعتی اتحاد نے انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں ردو بدل کر نے کے خلاف 17دن تک ڈی آر او آراو دفاتر کے باہر دھر نا دیکر دھاندلی زدہ نتائج کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا،
چار جماعتی اتحاد نے دھرنے کا اختتام جلسے کی صورت میں کیا،جس سے چار جماعتی اتحاد کے رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ بیان میں احتجاج ریکارڈ کر نے پر پارٹی کار کنوں ، چار جماعتی اتحا د کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی 8فروری کو انتخابی نتائج میں ردو بدل کر نے اور بد ترین دھاندلی کے ذریعے عوام کے حق رائے دہی کو تبدیل کر کے مافیا اور پیر اشوٹرز کو کوئٹہ کے شہریوں پر مسلط کر نے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر یگی ۔ بیان میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ میں ایسا الیکشن دیکھنے کو کبھی نہیں ملا جس میں عوام کے مستقبل کے فیصلے ایسے افراد کے حوالے کئے گئے
ہوں جو نہ اس حلقے اور علا قے سے تعلق رکھنے ہوں اور نہ ہی انہیں اس شہر اور وہاں کے عوام و اقوام کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل ہوں ایسے افراد کو مسلط کر نے کا مقصد و اضح کرتا ہے کہ ما فیا اور پیرا شورٹرز کو سر مایہ کار ی کر نے کا انعام دیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی عوام کے مفادات کوئٹہ کے شہریوں کے حق رائے دہی کا تحفظ کر نے کے سلسلے میں قانون و آئین کا سہارا لیکر اپنی جدو جہد کا سلسلہ جا ری رکھے گی ، اس سلسلے میں پارٹی چار جماعتی اتھاد کے اگلے لائحہ عمل کا بھی انتظار کریگی اور اپنے فرائض سے کبھی کسی صورت غافل نہیں ہو گی۔