بولان:پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی گودی مینا مجید نے تقریب حلف برداری کے بعد مبارک باد دینے والوں سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ بلوچستان کو خوشحالی کے سفر سے کوئی روک نہیں سکتا صوبے کی یوتھ کو مواقع فراہم کیئے جائیں گے
تاکہ انکی صلاحیتوں کو پرکھا جائے بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں مبارکباد دینے والوں میں پی پی پی کے سینئر رہنماء حاجی بابر خان خجک، صحافی محمد عارف بنگلزئی ،قاضی عبید اللہ،عبدالحئی شیر محمد و دیگر شامل تھے ایم پی اے گودی مینا مجید کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا وڑن خوشحال بلوچستان ہے چند پیٹ پرست عناصر بلوچ نوجوانوں کو غلط بہلا پھسلا کر اپنی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں
مگر اب انکی ناکام سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی گئی ہے بلوچ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے خصوصی پیکج دینگے تاکہ ہنر مند نوجوان اپنی پاؤں پر کھڑے ہوں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ماضی میں بلوچستان کے نوجوانوں کا استحصال کرنے والوں نے نئی نسل کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پی پی پی کی سیاست عوام کیلئے ہے ترقی یافتہ بلوچستان ہمارا مقصد ہے جس کیلئے قومی سیا سٹکو فروغ دینگے۔