|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی وویمن سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوںپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اور انتظامی غفلت کے باعث گوادر میں چوتھے روز بھی لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں

اکثر علاقوں کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، اپنے ایک بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی وویمن سیکرٹری وسابق رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان میں سیلابی صورتحال ہے ، لوگوں کے گھر ،فصلات، مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں،گوادر میں لوگ چار روز سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم انہیں ریسکیو تک نہیں کیا جاسکاہے،حکومتی اور انتظامی غفلت کے باعث لوگ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں بے

یارومددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیںاور ان پر مسلط لوگ شادیانے بجارہے ہیں، انہوںنے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے سے ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، انہوںنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو متاثرہ اضلاع میں مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں، بہنوں تک ریلیف پہنچانے کیلئے جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور وطن دوستی کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کرکے ان تک ریلیف پہنچائیں۔