رانا ثنااللہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں کچھ باتیں تو ہمارے سامنے ہوئی ہیں لیکن اس کے بعد میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ایک گھنٹہ طویل ون آن ون ملاقات ہوئی تو اس بارے میں انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کسی کو بریفنگ دی ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے یا نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مولانا کسی صورت بھی سڑکوں پر نہیں ہوں گے، اسے میری ذاتی رائے ہے اور اسے مولانا کی جماعت طرف سے بیان نہ سمجھا جائے۔