تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے امدادی کیمپ قائم۔ شھید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قائم کیمپ میں صبغت اللہ شاہ جی، مات نسیمہ اور وسیم سفر بیٹھے ہوئے ہیں۔
جمعرات کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر شھید فدا چوک پر لگائے گئے امدادی کیمپ میں مختلف لوگوں نے گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے نقدی اور سامان عطیہ کیے۔ کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مرکزی کال کے مطابق یہ امدادی کیمپ تین دن تک قائم رہے گا اس دوران ہمارے رضا کار تاجر برادری، دکان داروں اور عام لوگوں کے پاس جاکر چندہ اور سامان اکٹھا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر میں بارش سے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے آج سے بلوچستان بھر میں امدادی کیمپ لگائے ہیں جب کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا وفد گوادر میں متاثرہ افراد کی داد رسی کے لیے گوادر میں موجود ہے اور وہاں پر ایک مرکزی امدادی کیمپ اور میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔