حب:سندھ حکومت کی جانب سے گوادر کے سیلاب زدگان کے لئے ادویات کے پانچ ٹرک گوادر روانہ کر دئیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ویکٹو بام ڈیزیز سندہ ڈاکٹر مشتاق شاہ نے ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور ڈپٹی ڈی ایچ او حب ڈاکٹر شوکت جلبانی کو پانچ ادویات کے ٹرک حوالے کئے ٹرکوں میں مختلف بیماریوں کی ادویات مچھر دانیاں مچر مار اسپرے لوڈ تھے کاغزی کارروائی کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدلحمید بلوچ اور ڈاکٹر شوکت جلبانی نے ٹرکوں کو گوادر روانہ کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ادویات گوادر کے متاثرین کے لئے دیں ہیں مزید امداد کا سلسلہ جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بلوچستان کے سیلاب زدگان کی اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مد کی جائے انہوں نے کہا کہ تما صاحب حثیت افراد بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مد کریں ڈی ایچ اور لسبیلہ ڈاکٹر حمید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی ہدایت پر میں نے گوادر کا دورہ کیا تھا وہاں پر ملریا سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی تھیں سدھ حکومت کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں کی اس مصیبت کی گھڑی میں مد کی۔