پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نےکہاہےچیلنجزہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کوبنائیں گےپاکستان کواس ڈگرپرلیکرجائیں گےجہاں سب فخرکریں گے۔
وزیر اعظم شہبا زشریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کہاوزیر عظم شہبازشریف نےکہاہے چیلنجز ہیں،آئن اسٹائن چیلنجزسےنہیں ڈرے اور شہبازشریف بھی چیلنجز سےنہیں ڈریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہبازشریف کیساتھ کھڑے ہوں گے، ان کوعالمی مدد بھی دیں گے۔پاکستان کو اس ڈگر پر لیکر جائیں گے جہاں سب فخرکریں گےمشکل ہےناممکن نہیں،ہم پاکستان کوبنائیں گے۔
بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے پر انہوں نے کہا کہ تاریخ نےتسلیم کیاذوالفقاربھٹوکاعدالتی قتل ہوا
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معیشت اتحادی حکومت کی ترجیح ہوگی، 18ویں ترمیم کےذریعے صوبوں کواختیارات دیئےتھے،بطورسویلین آصف زرداری دوسری بارصدرمنتخب ہوں گے،اب صدرکوئین آف انگلینڈ جیسےہوں گے۔