کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں تنظیم پر توجہ مقامی مسائل کو اجاگراورمسلسل محنت کی بدولت انتخابات میں کامیابی حاصل کی کارکنان کی جدوجہد وکامیابی کو نظریاتی رنگ دیکر بہتر منصوبہ بندی کے تحت مزید کامیابی حاصل کریں گے کراچی ودیگر علاقوں میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف عدالت میں جانے کیساتھاحتجاج بھی کررہے ہیں ۔گوادر ،جعفرآبادکے عوام نے سرخروکیا ۔
جماعت اسلامی ممبران اسمبلی عوامی توقعات کے مطابق گوادر جعفرآبادکے مسائل کو حل کرنے کیساتھ مجموعی صوبائی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کرکے سب کیلئے مثال اور جماعت کے مستقبل کی کامیابی کا ذریعہ بنیں گے ۔کارکنان وذمہ داران نے آئندہ بھی کامل یکسوئی ،اصولوں اورمنصوبہ بندی کیساتھ ملکر بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے محنت وجدوجہد کرنا ہے ۔
کام میں بہتری ،کامیابی کیلئے جماعت کے تنظیمی نیٹ ورک ،یونٹ سازی میں وسعت کی ضرورت ہے ۔بیانیہ وپیغام کو عام کرنے،تنظیم میں وسعت لانے کیلئے نوجوانوں، خواتین اور طلباء کو نظراندازنہیں کریں گے عوام سے رابطہ ،ارکان سازی ویونٹ سازی میں بہتری لائی جائے ۔ وسائل جمع کرنے اور میڈیا کے کام کو منظم کرنے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔فلسطین میں مسلم حکمرانوں،سپہ سالاروں کی غفلت بےاتفاقی اور امریکی غلامی کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے مجلس شوریٰ وامرائے اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے میں خصوصی شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی نائب امیر راشدنسیم ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،ممبران بلوچستان اسمبلی نائب امیر صوبہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے انجینئر عبدالمجید بادینی ،صوبائی جنرل سیکرٹری زاہدا ختربلوچ ،نائب امراء بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،مولانا محمد ایوب منصورسمیت صوبہ بھر سے اراکین شوریٰ وامرائے اضلاع اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر امرائے اضلاع نے سالانہ تنظیمی رپورٹ پیش کی اجلاس میں انتخابات میں اضلاع وامیدواران کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوہوئی ۔اجلاس میں صوبے کے سلگتے مسائل بے روزگاری ، مہنگائی ،غربت ،لاپتہ افراد ،بارشوں کے نقصانات ،الیکشن جائزہ سمیت بلوچستان کے تعلیمی ،صحت ،زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے گفتگوہوئی اس موقع پر صوبے کے سلگتے مسائل کو اجاگراور حل کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی ۔لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ بلوچستان وسائل معدنیات سے مالامال محب وطن محب دین لوگوں کا زرخیزعلاقہ ہے
بہتر منصوبہ بندی کیساتھ صوبے کے وسائل صوبے پر دیانت داری سے خرچ کرنے کی ضرور ت ہے وفاق سے آئین معاشی حقوق دلاکر بلوچستان سے بددیانتی ،بدعنوانی ختم کرکے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوا م پر خرچ کرنے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے ۔بلوچستان کاسب سے بڑامسئلہ بدعنوانی ،لاپتہ افراد،حقوق سے محرومی ہے جماعت اسلامی حقوق کے حصول ،سلگتے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر ررہی ہے ۔بلوچستان کے نئے حکومت کو تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر توجہ دینی چاہیے ۔جماعت اسلامی کے نشان ترازو ،انقلابی منشور کے تحت اتحادی سیاست سے ہٹ کر الیکشن میں حصہ لینے سے کارکنان میں نیا جذبہ اور تحرک پید اہوا ہے پورے ملک میں جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقوں میں فارم 47کے مطابق قومی اسمبلی میں 18لاکھ اورصوبائی اسمبلی میں 22لاکھ ووٹ لیے حکمرانوں نے فارم 47کی کراچی سمیت دیگر علاقوں میں سازش کرکے جماعت اسلامی کے ووٹ کم کیے جس کے خلاف ہم عدالت بھی جارہے ہیں اور عوام میں بھی احتجاج کررہے ہیں ۔ کامل یکسوئی ہم آہنگی وسعت وبہتری کیلئے ووٹر سازی یونٹ سازی کرکے امرائے اضلاع ،امیدواران وذمہ داران ملکر کام میں بہتری لاکرسیاسی انتخابی کامیابی حاصل کریں گے ۔