گورنمنٹ سنڈیمن ہا ئیر سیکنڈری سکول کو ئٹہ کے پرنسپل ڈاکٹرنصیر علی شاہ نے اساتذہ کرا م پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو معیا ری تعلیم کے زیور سے آ راستہ کر نے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کا ر لا ئے کیونکہ تعلیم کے بغیر کو بھی قوم ، ملک اور معاشرہ ترقی کی تیز رفتار منا زل طے نہیں کر سکتا ، تعلیم کے معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا نا ہی اس سلسلے میں کو ئی غفلت برداشت کی جا ئے گی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اساتذہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس کے دوران نئے تعلیمی سیشن کے آغاز ، سکو ل میں داخلوں و دیگر امور پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایک با ر پھر اساتذہ محنت و لگن سے بچوں کو پڑھا تے ہو ئے انہیں معیاری تعلیم کے زیور سے آ راستہ کریں گے ۔
اس موقع پر سکو ل کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر علی شاہ نے اساتذہ کے بھر پور تعاون اور محنت کو سراہا اور اس با ت پر زور دیا کہ نئے تعلیمی کے آ غاز سے ہی اساتذہ اپنے روایتی لگن اور محنت کا سلسلہ جا ری رکھیں کیو نکہ سکو ل انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کی بدولت ہم ایک خاص مقام تک پہنچے ہیں اور اس وقت سنڈیمن سکو ل کا شما رصو بے کے بہترین سکو لوں میں کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط پر کو ئی سمجھو تہ برداشت نہیں کیا جا ئے گا بلکہ ہم سب ایک بہترین ٹیم کی طرح کا م کر تے ہو ئے آ گے بڑھیں گے، انہوں نے اساتذہ کی کا رکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انکی بھر پور تعاون اور محنت سے ہم اس مقام تک پہنچے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سنڈیمن سکول سے فا رغ التحصیل طلبا ء بلو چستان اور ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوا رہے ہیں ہم سکول میں معیار تعلیم کا جا ری سلسلہ اس طرح بڑھا تے رہیں گے ۔آ خر میں انہوں نے اجلاس میں شریک اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی کا رکردگی اور محنت پر پورا مان ہے ۔