|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2024

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس موصول ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزرات ہاوسنگ اینڈورکس نےرقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑکونوٹس جاری کردیا ، انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹرز انکلیومیں گزشتہ ساڑھے5سال سےمقیم ہیں، انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹرز انکلیو میں  رہائشگاہ کا60لاکھ کرایہ واجب الادا ہے ، انوارالحق کاکڑگزشتہ ہفتےبطورنگراں وزیراعظم اپنےعہدےسےسبکدوش ہوئےتھے۔

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے موقف اختیار کیاہے کہ انوارالحق کاکڑنےمنسٹرزانکلیومیں رہائش کاماہانہ کرایہ ادانہیں کیا، انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرز انکلیو کے بنگلا نمبر15میں رہائش پذیرہیں۔