|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2024

کوئٹہ : معروف قانون دان نذیر آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی عدالت کے احکامات ماننے سے انکاری ہے 3 دفعہ سلو میٹر چارجز، اووربلنگ ، کم پریشر کے حوالے سے کیس جیت چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کمپنی عوام کو ریلیف دینے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا عوام کے ساتھ ناروا رویہ سلو میٹر چارجز، اوور بلنگ اور کم پریشر جیسے مسائل نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے

سلو میٹر چارجنگ کے نام پر ہزاروں، لاکھوں روپے بل بھیج کر ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے غریب لوگ بل ادا کرنے سے قاصر ہیں گیس نہ ہونے کے برابر پریشر میں کمی بیشی روز کا معمول بن چکا ہے

اس مہنگائی کے دور میں لوگ اپنے گھر کے اخراجات پورے نہیں کر پاتے وہی لاکھوں روپے کا بل کہاں سے ادا کرسکتے ہیں غیر قانونی طریقے سے بھاری بلوں کے خلاف عوام کی آواز عدالت پہنچائیاور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے گیس کے حوالے سے مسائل سے نجات دلانے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرکے جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔