حب: پی بی 21 حب پیپلزپارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی نظرثانی کی درخواست منظور الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر سردار محمدصالح بھوتانی کو طلب کرلیا. اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 21 کے پیپلزپارٹی کے امیدوار میرعلی حسن زہری کی نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے
بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سردارمحمدصالح بھوتانی اور انکے پی پی کے میرعلی حسن زہری کو ذاتی حیثیت سے یا پھر اپنے وکیل کے ذریعے 26مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔