ڈیرہ مرادجمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت بننے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے منتخب ہوتے ہی سابقہ دور حکومت میں بلوچستان میں سرکاری نوکریاں فروخت کرنے والی اسکیم کو دفن کردیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی نیک شگون ہے
اب پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال ربی کینال میں کسی انتقامی بنیادوں پر کسانوں زمینداروں کا زرعی پانی بند نہیں ہوگا بلکہ بنجرز زمینوں کو آباد کریں گے عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدوں تکمیل شروع کردی ہے
انشاءاللہ آئندہ ہفتے نصیرآباد میں پانچ سو ملین روہے کی خطیر رقم سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نوتال کے مقام پر سنگ بنیاد رکھیں گے
ان خیالات کا اظہار نصیرآباد کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ 2010میں میڈیکل کالج کیلییزمین مختص کی گئی تھی میڈیکل کالج میں پانچ بیڈ پر مشتمل ہسپتال بھی بنائی جائے گی اور سول ہسپتال ڈیرڈیرہ مرادجمالی کے شعبہ ڈائیلائسز آپریشن تھیٹر کو فعال کرکے آرتھوپیڈک سرجن سمیت دیگر ڈاکٹر بھی تعنیات کریں گے اور کہاکہ بلوچستان میں سرکاری نوکریاں فروخت کرنے والے شرمندہ ہیں وزیراعلی بلوچستان نے وہ اسکیم ہی دفن کردی ہے اور کہاکہ بلوچستان سمیت نصیرآباد کی محرومیوں کا دور ختم ہونے جارہا ہے خوشحال بلوچستان ہم سب کا خواب ہے اور کہاکہ انشاء اللہ بہت جلد نصیرآباد سے کچھی کینال کا بھی شروع ہوجائے گا پٹ فیڈر کھیرتھر کینال سے بند سیاسی دروازے بھی کسانوں زمینداروں کیلیے کھول دیئے جائیں گے