|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2024

کوئٹہ :جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم_الرحمن_بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج 15 مارچ کو عالمی سطح ہر اسلاموفوبیا کے خلاف منائیں جانے کا کریڈٹ پاکستان کے سر پر سجتا ہے پاکستان نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف توانا آواز بلند کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا پسندی اور دہشتگردی کے گھناؤنے مہمات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہمیشہ سے رہا ہے
پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قراد داد جس یہ واضح طور کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو کسی مذہب قوم یا رنگ و نسل سے منسوب کرنا سراسر نا انصافی ہے دہشتگردی کا کوئی مذہب اور قوم نہیں تاہم قرار داد کی مخالفت میں بھارت کا پیش پیش ہونا بھارت کی انتہا پسندی اور مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا منہ بولتا ثبوت ہے