|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2024

قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

 پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔