|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2024

کوئٹہ:قومی سلامتی کو اپنی ترجیحات میں مقدم رکھتے ہوئے قومی فریضہ احسن طریقہ سے انجام دینے پر ریاست کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور شہدا کو پوری پاکستانی قوم خراج عقیدے پیش کرتی ہے۔

یہ بات مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے ضلع صحبت پور کے صدر حسین گولہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی کے خلاف آج پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج اس ناسور کے دائمی خاتمے کے لیے جس طرح مصروف جہاد ہے قوم اسے نہ صرف قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ دہشت گردی کے دائمی خاتمے کے لیے کی جانے والی ہرکوشش میں وہ اپنی پرعزم باوقار بہادر فوج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے

انشاللہ پاک فوج اور پاکستانی قوم کی مربوط اور مستحکم کاوشوں سے جلد ہی مادروطن سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔قومی سلامتی کے اس مقصد میں حقیقی اور جلد کامیابی کے لیے سیاسی قیادت کو بھی اپنے کردار وعمل کا جائزہ لینا ہوگا کہ انکے منفی سیاسی رویہ اور اندرونی چپقلس سے ملک وقوم کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے اندرونی وبیرونی ملک دشمن قوتیں ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھانے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔اس لیے درپیش سنگین حالات کا تقاضا ہے

کہ قومی قیادت اتحاد یکجہتی کے ساتھ دوراندیشی متانت سیاسی سنجیدگی اور مدبرانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی سمت سنگین مسائل سے نجات کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ اپنا مثبت سیاسی کردار اداکریں تاکہ قوم میں پائی جانے والی بے یقینی مایوسی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔