|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2024

تربت:آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینئر نواب خان شمبے زئی کی قیادت میں کمشنر مکران سعید احمد عْمرانی اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ سے کمشنر آفس تربت میں ملاقات کی، ملاقات میں سرگودھا پنجاب سے لاپتہ کیچ کے طالب علم خْداداد سراج کی گمشدگی اور اسکے بعد لواحقین کی جانب سے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا اور دھرنا کے بعد رمضان کے مقدس مہینے میں علاقائی عوام اور بارڈر سے منسلک کاروبار سے وابستہ لوگوں کی مشکلات اور پریشانی اور ضلع کیچ کا کوئٹہ ودیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے سمیت دیگر مشکلات سے متعلق گفتگو کیا گیا وفدنے کہاکہ لوگ شدید تکلیف میں مبتلاء ہیں،اور متاثرہ فیملی بھی پریشانی میں ہے

لہذا انتظامیہ مثبت کردار ادا کرکیاقدامات اٹھائے، وفد میں آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینئر ظریف زدگ،پیپلزپارٹی کے رہنماء خلیل تگرانی،جماعت اسلامی کیچ کے امیر غلام یاسین بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء عبدالحفیظ مینگل،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء وآل پارٹیز کیچ کے ترجمان یلان زامرانی،انجمن تاجران کیچ کے صدر اسحاق دشتی،حاجی فدا شیر محمد بلوچ ودیگر شامل تھے.اس موقع پر کمشنر مکران سعید احمد عمرانی اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے آل پارٹیز کیچ کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ شروع دن سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں

اور اس کے حل کیلئے کوششیں کررہیہیں، طالب علم چونکہ پنجاب سے اٹھایاگیاہے اس معاملے کو ہم نے بالائی حکام تک پہنچا یا ہے اور رابطے میں ہیں،ہماری کوششوں سے لاپتہ طالب علم کا انکے سرپرستوں کیساتھ رابطہ بھی ہوچکاہے ایک دو دن کے اندر انشاء اللہ انکے والدین کو خوش خبری ملیگی اور خداداد سراج کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔