|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2024

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے علی نواز بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئر تجزیہ نگار شاہد رند کا ترجمان حکومت بلوچستان بننا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ شاہد رند جیسے مخلص اور سینئر صحافی، تجزیہ نگار و دانشور کا ترجمان مقرر ہونا بلوچستان کے عوام کیلئے نیک شگون ہے۔ امید ہے شاہد رند نے جس طرح صحافت میں بلوچستان کے مسائل کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اسی طرح ترجمان حکومت بلوچستان کی حیثیت سے بلوچستان کے مسائل کو بہترین انداز میں حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔