|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2024

گوادر:گوادر سمیت مکران کیلئے کراچی سے چینی کی درآمد پر سختی سے پابندی عائد، موچکو پولیس و کسٹم کا چینی سے لوڑ گاڑیوں کی پکڑ دکڑ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس و کسٹم نے کراچی سے مکران کیلیئے چینی کی درآمد پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے. سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقعہ موچکو پولیس و کسٹم نے چینی سے لوڑ گوادر کے تاجروں کی متعدد گاڑیوں کو روک لیا .

چینی سے لوڑ کسی بھی گاڑی کو گوادر اور مکران کے دیکر شہروں کیلیئے نہیں چھوڑا جا رہا.مکران کیلیئے چینی کی کراچی سے درآمد پر اس قدر سختی کردی گئی ہے کہ گوادر ضلع انتطامیہ کے جاری کردہ این او سی کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا، حالانکہ تاجر بہت ہی محدود پیمانے میں چینی درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جوکہ کہ ایک ، ایک ٹرک میں چار سے چھ تاجروں کی چینی لوڈ ہوتی ہے جس میں اوسطا فی تاجر کے پجاس، پچاس بوریوں سے بھی کم چینی کی مقدار لوڈ ہوتی ہے

لیکن تمام ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود بھی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے جوکہ مکران میں چینی کی بحران پیدا کرنے اور چینی کی قیمتوں کو بڑھا کر غریبوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی ایک منعظم سازش ہے. چونکہ مکران میں چینی کی کوئی فیکٹری موجود نہ ہونے کی وجہ سے گوادر و مکران بھر کے شہریوں کی ضروریات کو کراچی سے چینی منگوا کر پوری کی جاتی ہے مگر کراچی سے چینی کی درآمد پر سختی سے پابندی عائد ہونے کی وجہ سے گوادر سمیت مکران بھر میں چینی کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے . تاجر برادری نے چینی کے بحران سے بچنے کیلیئے کمشنر مکران اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت رحمن بلوچ سے اس متعلق سختی سے نوٹس لینے اور سندھ حکومت سے چینی درآمد پر پابندی و روک ٹوک ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے.