|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2024

تربت:فورسز نے اعتکاف میں بیٹھے شخص کو لاپتہ کردیا۔

اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڈ میں فورسز نے جامع مسجد کو گھیرے میں لیکر اعتکاف میں بیٹھے انیس ولد سبزل کو جبری لاپتہ کر دیا۔

مقامی لوگوں نے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ اسلامی ریاست کہلانے والا ملک حرکتیں یزید سے بھی کم نہیں مسجد اور اعتکاف سے کھبی سنا ہے کسی کو اْٹھا کر لاپتہ کیا جاتا یہ سب چیزیں صرف یہاں ہوتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ انیس ولد سبزل کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔