|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2024

ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔