کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے نوشکی میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بیگناہ اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔