|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2024

کوئٹہ :جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمٰن بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 21 اپریل پی بی وڈھ سے میر شفیق الرحمٰن مینگل بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کا ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ لیکن خضدار میں قائد جمعیت کے حکم و فیصلے کے بر خلاف اقدام سے خضدار کے چند نادان مولویوں کا خیال ہے کہ میثاق جمہوریت قائم کی ہے حالانکہ ہر زی شعور سیاسی کارکن یہ جانتا ہے کہ وڈھ کے حلقے پر گرتی دیوار کو سہارہ دینا بلوچستان اور بلوچ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے
اس اتحاد کو میثاق جمہوریت نہیں میثاق منافقت کہا جاے تو بے جا نہ ہوگا
جو گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں سوائے سودا بازی کے کوئی بہتری نہ دکھا سکیں اربوں روپے کے فنڈز پر وزارتوں اور عہدوں پر وسائل کا سودا کیا لاپتہ افراد کے لواحقین سے دھوکہ کرنے والے نام نہاد قوم پرست فاشسٹ پارٹی اب بری طرح شکست سے دوچار ہوچکی ہے
ندیم_الرحمن_بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ
بلوچستان بھر سے مسترد ٹولہ تخت وڈھ کو بچانے کیلئے نت نئے ہربوں کے زریعے غیر جمہوری رویوں پر کاربند ہے