تربت: بی ایس او ایکس سینٹرل کیڈر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد بلوچ کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان میں سیاسی و قومی جدوجہد سے سیاسی کارکنوں و رہنماوْں کو جہد مسلسل سے دستبردار کرنے کی گہری سازش قرار دیا ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ریاستی ادارے بلوچستان میں سیاسی عمل کی بیخ کنی کے ایجنڈے پر کار فرما سیاسی رہنماوْں کے خلاف کریک ڈاون جیسے گھناونے پالیسی پر عمل پیرا جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے بلوچستان میں سیاسی عمل و جمہوری جدوجہد کو سبوتاڑ کرکے بلوچ عوام کے قومی،سیاسی و سماجی شعور کے ابھار کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
بلوچ سیاسی کارکن و رہنما اپنے فکری ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سیاست کو دوام دینے کی خاطر اپنے قومی شہداء و ہیروز کے سوچ و فکر،نظریات و تصورات اور سیاسی اپروچ جو مظلوم و محکوم اقوام و طبقات کے کردار و حیثیت نظر انداز نا کرکے بلوچ قوم کے عظیم تر قومی مفاد کی خاطر جدوجہد کے عملی میدان میں شامل اپنا بھرپور قومی و وطنی کردار ادا کررہے ہیں ان حالات میں بلوچ سیاسی رہنماوْں کے خلاف ان جیسے گھناونے حرکات ناقابل برداشت ہے ایسے عمل کے خلاف بی ایس او ایکس کیڈر فورم شدید ردعمل دے کر بھرپور تحریک چلائے گی۔