|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔معزز مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے ۔