لاہور: پنجاب حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کی سکیورٹی کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پنجاب حکومت نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کیا ہے
بلٹ پروف گاریاں سی پیک ،نان سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے اور مستقل تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے خریدی جائیں گی واضح رہے کہ اس سے قبل چینی باشندوں کے لیے 18بم پروف گاڑیاں موجود ہیں جن میں چینی باشندوں کی نقل و حرکت کی جا رہی ہے۔