کراچی:لیاری میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کے خلاف لیاری عوامی محاذ کے زیراہتمام جونا مسجد چوک کلری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پر جوش انداز میں نعرے لگائے پانی دو بجلی دو گیس دو پانی دو ورنہ کرسی چھوڑ دو۔لیاری دشمن کے الیکڑک کو لگام دو۔
لیاری کے ناہل نمائندوں استعفے دو۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عیسی بلوچ۔عبدالخالق زدران۔ویراگ مشہوری۔صالح محمد ہنگورو۔رشید اعوان۔کامریڈ واحد جان۔اے بی راٹھور۔نواز فل نے کہ لیاری میں گرمی سے قبل ہی کے الیکڑک نے 19 گھنٹوں کی ظالمانہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیاری کے غریب عوام کو ہر مہینے کے الیکڑک کی جانب سے اوور بلنگ بھیجے جارہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ لیاری کے کئی
علاقوں میں ایک سال سے گیس کی مسلسل بندش کے باوجود ہر مہینے باقاعدگی سے بل بھیجے جارہے عوام گیس بل ادا کرنے کے باوجود گیس کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ لیاری کے بلدیاتی نمائندے خصوصا فارم 47 کے ذریعے نام نہاد نمائندے کی نااہلی بے بسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لیاری کے باشعور غیور عوام نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کی لیاری دشمن رویے۔گیس پانی کی بندش اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے مفادات سے بالاتر ہو کر متحد ومنظم بھرپور موثر احتجاج کیلئے تیار ہو جائیں ورنہ موجودہ عوام دشمن حکمران طبقات جینے کا حق بھی چھین لے گی۔