|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کے ٹینکرز کی قیمتوں میں اضافہ ،بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،فی ٹینکر پانی 3ہزار روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ بجلی کا دورانیہ شہری علاقوںمیں 8گھنٹے دیہی علاقوں میں 12گھنٹے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جہاں ایک طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وہی پانی کا فی ٹینکر 18سو روپے سے بڑھا کر3000روپے کردیاگیاہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑاہے

،جبکہ دوسری جانب رہی سہی کسر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ،کوئٹہ کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 6گھنٹے سے 8گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 12گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں 6گھنٹے سے بھی کم بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *