|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز عیدالاضحی کے موقع پر کوئٹہ میں 392سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے سیکورٹی پرایس ایس پی، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت 1565اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 200 عید گاہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہوگی اس کے علاوہ موبائل پیٹرولنگ کی جائے گی نہایت حساس 11عید گاہوں میں سے ایک عید گاہ پر 7 اہلکار تعینات ہوں گے۔

189 حساس عید گاہوں پر 4 اہلکار تعینات ہوں گے ۔ 192 نارمل عیداور مساجد پر متعلقہ تھانوں کی موبائل گاڑی اور ایگل اسکواڈ کے ذریعے سیکورٹی فراہم کی جائے گی عیدگاہوں پر پولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز عیدگاہوں کے منتظمین سے رابطے کرکے کھلے گیٹس پر اپنے رضا کار تعینات کریں گے شناخت اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ نماز کے لئے آنے والے لوگوں کے پاس صرف جائے نماز کے علاوہ غیر ضروری سامان کی اجازت نہیں ہوگی اور سامان کو چیک کیا جائے گا

اور عیدگاہوں میں داخل اور باہر جانے کیلئے راستے الگ ہوں گے۔ رش والے مقامات پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لئے سادہ لباس میں اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میاں غنڈی، درخشان ، کچلاک بائی پاس اور کچلاک سے آنے وال گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ نوحصار اور سرہ خولہ کے مقام پر بھی ناکہ لگایا جائے گا کالے شیشے والی گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی ایگل اسکواڈ اور تھانوں کی گاڑیا ں اپنے علاقے میں گشت کریں گی عیدگاہوں اور ملحقہ علاقوں کی سپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیمیں سرچنگ اور سوئپنگ کرکے نہایت حساس اور حساس عیدگاہوں پر سیکورٹی گیٹ نصب کریں گے ۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں مساجد، مدارس ، پارکس، گرائونڈز اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات کے دوران پولیس ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اور عیدگاہوں ، مساجد کے باہر پولیس اور ایف سی تعینات ہوگی اور عید گاہ کے قریب گاڑیاں، موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مساجد اور عید گاہوں سے دور کھڑی کی جائیں گی۔

شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ نماز عید کے موقع پر فائر بریگیڈ ایمبولینس کو بھی الرٹ رکھا جائے گا سیکورٹی کے لئے ایک ایس ایس پی ، 6 ایس پی، 12 ڈی ایس پی، 224 انسپکٹر ، 307 گن مین سمیت 1565 اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *