|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

کوئٹہ:کوئٹہ میں عید سے قبل ہی منافع خوروں نے اشیاء خوردونوش اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے کوئٹہ میں عید سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوا ہے پیاز 600 سے 700 روپے 5 کلو، ٹماٹر 140 روپے کلو، آلو 350 سے 400 روپے کلو، کدو 120 روپے کلو، بینگن 120 کلو ، بھنڈی 150 ، دھنیا مرچ مصالحوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ۔

لہسن 300 روپے کلو فروخت جاری ہے مصنوعی مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اشیاء خوردونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھتگنا پڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سستے داموں اشیاء خوردونوش فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *