|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

دکی: دکی پولیس نے جمعیت علما اسلام کے رہنماء مولانا عبدالجبار کے قتل کے الزام میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور پستول برآمد کرلی ہے ۔ گزشتہ روز ایس پی دکی جان محمد کھوسہ نے ایس ایچ او دکی عبدالجلیل مری اور انچارج سپیشل برانچ محمد اسلم ناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکی پولیس نے سپیشل برانچ کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالجبار کے اندھے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار کرلیا ۔

کاروائی سپیشل برانچ کی سربراہی میں پولیس نے کی۔ گرفتار ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ ہوتک اور محمد سلیم خروٹی شامل ہیں۔ملزمان واردات کے بعد علاقہ چھوڑ کر خانوزئی منتقل ہوگئے تھے۔گزشتہ روز ملزمان کا واپس دکی پہنچنے پر کاروائی کی گئی۔

دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ملزمان کے خلاف پستول برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نے 31 مئی کو ناصر آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مولانا جبار سے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔مولانا جبار خروٹی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں انچارج سپیشل برانچ دکی محمد اسلم ناصر اور ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *