|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

اوستہ محمد: اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کے حدوحد میں لڑائی جھگڑا کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مسن محلہ میں بلیدی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے

زخمیوں میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، زخمیوں میں ہوت خان ولد میر حسن محمد ایوب ولد آچر آصف ولد کبیر اللہ ڈنہ ولد سکندر قوم جمالی ساکن مسن محلہ اوستہ محمد زبیر ولد میر حسن قوم بلیدی ثنا اللہ معمولی زخمی شام ہیں، جاں بحق شخص کے ورثاء کی جانب سے ملزمان کی گرفتار کیلئے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا جبکہ آنے اور جانے والے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *