|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سیاسی وسماجی، وکلاء رہنماؤں، بیوروکریسی اور صحافیوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے معلومات تک رسائی کا قانون کو پاس ہوئے تین سال ہو گئے، مگر اس قانون کی عمل دارامد ابھی تک نہی ہوسکی۔ اس قانون کی عمل درامد شہریوں کابنیادی حق ہے،عوامی فنڈزکے استعمال میں شفافیت کوبرقراررکھنے کیلئے آرٹی آئی کے قانون پرعملدرآمد ناگزیرہے، لاء کے رول آف بزنس بن چکے ہیں اور جلدانفارمیشن کمشنرزکی تعیناتی میرٹ پہ ناگزیر ہے۔ پروگرام سے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے S&GD میر لیاقت لہڑی، عادل جہانگیر، میر بہرام بلوچ،میر بہرام لہڑی، صادق سمالانی،رانا احسن اور اجالا سچدیو ودیگرنے ایڈبلوچستان و مالی معاونت این ای ڈی کے زیراہتمام منعقدہ سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینارمیں مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران،وکلاء، سول سوسائٹی، صحافی تنظیموں کے رہنماء اورمختلف کمیونیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع میر لیاقت علی لہڑی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری S&GD نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے بل پرعمل درامد ہونا اہم ہے اور ہماری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہی ہے کے عوام کی ٹیکسوں کو بہتر طریقے سے خرچ کرنا اور فلاح بہبود کے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کرنا اور میں بھی سمجھتا ہوں، کہ معلومات تک رسائی کے قانون پہ عمل درامد کراکے ہی بلوچستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
۔عادل جہانگیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈ بلوچستان نے کہا کہ کے معلومات تک رسائی کے قانون کی ذریعے عوامی نمائندگان کے کام کو چیک اینڈ بیلنس کرتے ہوئے فیصلہ سازی کے عمل میں عوام کی بھرپور شمولیت کویقینی بنایاجاسکتا ہے اورہیلتھ، تعلیم اور دیگر محکموں میں جاری منصوبوں کے حوالے سے معلومات تک رسائی ہوگی۔ سینیئر صحافی میر بہرام بلوچ نے کہا کہ آرٹی آئی کے قانون پرعملدرآمدکرکے عوام کوان کاحق دیاجاسکتا ہے اور اس قانون سے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک حکومتی فنڈ درست طریقے سے خرچ ہوسکتی ہے۔ ار ٹی ائی ایکٹیوسٹ میر بہرام لہڑی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہی اتی کہ حکومت بلوچستان اب تک اس قانون کے تحت کمشنرز تعینات کرنے میں کیوں ناکام ہو گئی ہے۔ اس قانون کے عمل درامد ہونے میں جتنا دیر لگے کا اتنے سوالات جنم لیں گیں، لہذا حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی میرٹ پر جلد از جلد کیا جائے۔پروگرام میں شامل دیگر مقررین نے کہاکہ معلومات تک رسائی کاقانون بدعنوانی کاخاتمہ کرنے کیساتھ ساتھ احتساب کے عمل کوبہتربناتاہے اوراس سے عوامی مفادکے منصوبوں کے حوالے سے تصدیق شدہ معلومات تک رسائی ممکن ہوگی۔
پروگرام کے اختتام میں بلوچی کلچر فیشن شو، بلوچی چاپ اور پشتو ہتن، ہزارہ قوم کی بچیوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ میر لیاقت علی لہڑی نے شرکاء اور بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *