|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2024

کوئٹہ : پر امن مظا ہر ین خصو صا خو اتین اور بچوں پر تشد د انتہائی قابل مذ مت ہے ۔ پر امن احتجا ج ہر شہر ی کا قا نو نی اور آئینی حق ہے سلگتے مسائل کا دامی حل پر امن بلو چستان اور پا کستان کی تر قی اور خو شحا لی کے لئے نا گز یر ہے ۔

مسائل کے حقیقی حل کے لئے طا قت کے استعما ل کے بجا ئے تحمل برداشت اور سیا سی فہم و فراست کو بر و ئے کار لا یا جا ئے ۔

یہ بات مسلم لیگ بلو چستان کے سیکر ٹر ی اطلا عات چوہد ری شبیر نے گز شتہ روز بلو چ یکجہتی کمیٹی کے پر امن احتجا جی ریلی پر تشدد کی مذ مت کر تے ہوئے کہی ۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ طاقت اور تشد عوامی بے چینی اور مسائل کی سنگینی میں مز ید اضافہ کا باعث بنے گا۔اسلام اور قبائلی معاشرہ چادر چار دیواری اور خواتین کے احترام وتقدس کا خصوصی درس دیتاہے ۔گزشتہ روز خواتین اور بچوں پر تشدد سے اسلامی و قبائلی اقدار کو پامال کیا گیا۔

زمہ دارن کے خلاف تحقیقات کرکے تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی دینی زمہ داری ہے۔ باہمی بداعتمادی اور تلخیوں کے خاتمے اور درپیش سلگتے مسائل کے دائمی حل کے لیے حکمت تدبر اور افہام وتفہیم کی راہ اپنائی جائے۔