مینا مجید ممبر بلوچستان اسمبلی اور پارلیمنٹری سیکرٹری برائے بین الصوبی رابطہ نے خیالات کا اظہار میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی کے ساتھ ایک نشست میں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت جناب سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں ایک وژن سے ائی ہے۔ وہ سمجھتی ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز تک حل کئے جاہیں گیں۔ وہ بلوچستان کے فلاحی پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گیں۔
انہوں نے کہا بلوچستان کی ترقی خواتین کو شامل کر کے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مینا مجید ممبر بلوچستان اسمبلی اور پارلیمنٹری سیکرٹری برائے بین الصوبی رابطہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے شفافیت اور احتساب کا نظام ہونا لازمی ہے۔ اس کے لیے انفارمیشن کمیشن بلوچستان کا بننا ناگزیر ہے۔
وہ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان سے زاتی طور پہ ملاقات کرکے اس اہم مسئلہ پہ اقدامات اٹھاہیں گیں