کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ حکومت اور تمام آئینی ادارں کا نظریہ صرف اور صرف ملکی بقا قومی سلامتی اور ریاست کو درپیش سنگین معاشی سیاسی بحرانوں سے نجات ہونا چاہیے۔
ایسے فیصلوں سے اجتناب برتنا چاہیے جو مستقبل میں ملکی بقا کے لیے نقصاندہ اورریاست میں آئینی معاشی و سیاسی بحران کا باعث بنیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ متزلزل حالات میں حکومت اور تمام تر ریاستی اداروں کا ایک پیج پر ہوکر متفقہ اور مشترکہ سوچ کو فروغ دینا انتہائی ناگزیر ہے۔اس وقت ملک و قوم کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ بدترین معاشی بحران مہنگائی اور دہشت گردی ہے۔
اچانک پیدا ہونے والے سیاسی صورتحال میں اگرمزید سنگینی پیدا ھوتی ھے تو نہ صرف معیشت کی بحالی و دہشت گردی کے ناسور سے نجات حاصل کرنے کی مثبت حکومتی اقدامات بلکہ پاکستان میں انے والی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوگی۔
ممکنہ ینی بحران ڈگمگاتے ملکی حالات کے لیے مزید نقصاندہ ثابت ھوسکتے ہیں جسکا ملک وقوم کسی بھی طور پر متحمل نہیں ھوسکتے۔ریاست کو درپیش سنگین حات سے دامی نجات کے لیے حکومت اور تمام آئینی اداروں کا مکمل افہام وتفہیم کے ساتھ آگے بڑھنا نظریہ ضرورت ہے۔