کوئٹہ : پی ٹی آئی ملکی سیاست میں تشد د ، نفر ت ، انتشار اور روغ گوئی کی بانی جماعت ہے 9مئی کا سانحہ پا کستان کی پارلیما نی سیاست اور قومی تاریخ مین سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں ۔یہ بات مسلم لیگ بلو چستان کے سیکر ٹری اطلا عات و تر جما ن چو ہدری شبیر نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ عمر انی سیاست نے ہمیشہ ریاستی مفاد اورقومی وقار واستحکام کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاتحریک انصاف کا گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوراقتدار میں نہ صرف نوجوان نسل کو تشدد انتشار بے راہ روی کی طرف راغب کیا بلکہ اسلامی وسیاسی تمام اقدار کو بھی بری طرح پامال کیاگیا۔ملک میں جاری موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام کی زمہ دار صرف وصرف پی ٹی آئی کی انتشار پسندانہ قیادت ہے۔
نو مئی جیسی سیاہ تاریح اور ریاست کو تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے قومی مجرم کسی بھی رعایت کے ستحق نہیں۔ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں انتشار پسند قومی مجرموں کے خلاف سخت قانونی کاروائی انتہائی ناگزیر ہے۔